پنجاب م?? وا?ر ا? ?? ا?م لگان? ?ا ف?صل?

242

پنجاب میں میٹھے اور صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے واٹر اے ٹی ایم لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر یہ اے ٹی ایم مشینیں پنجاب کے تین اضلاع فیصل آباد،راجن پور اور بہاول پور میں لگائی جائیں گی جس کے ذریعے مخصوص مقدار میں شفاف پانی کی فراہمی ہوسکے گی جب کہ پانی کو ضائع ہونے سے بھی بچایا جاسکے گا۔

اس فلٹریشن پلانٹ کے ذریعے 17500خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔کارڈ ہولڈر کو یومیہ بنیادوں کو پانی فراہم کیا جائے گا جس میں صارف کارڈلگا کر زیادہ سے زیادہ 30لیٹر پانی یومیہ نکال سکے گا۔

مشین میں کارڈ ڈالنے کے بعد کارڈ کی تصدیق سے متعلق ایک آڈیو پیغام آئے گا جس کے بعد متعلقہ شخص ہرے رنگ کا بٹن دباکر پانی نکالے گا اور سرخ رنگ کا بٹن دبانے پر پانی رک جائے گا۔