مود? ?ا دور? چ?ن،سر?ار? ?? و? پرب?ارت? نقش? ?شم?ر ?? بغ?ر نشر

307

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ اور چین کے سرکاری ٹی وی پر بھارت کا نقشہ جموں و کشمیر کے بغیر دکھائے جانے پر بھارتی میڈیا اور رہنما ناراض ہیں۔

چین کے سرکاری ٹی وی نے اپنے ہائی پروفائل مہمان کا استقبال بھارت کے اس نقشے کو ٹی وی پردکھاکر کیا ہے جس میں اروناچل پردیش اورکشمیرشامل نہیں ہے۔

چین کے سرکاری ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی نے بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے موقع پر ایک رپورٹ میں بھارت کا نقشہ جموں و کشمیر اور ارونا چل پردیش کے بغیر دکھایا ہے۔ اس رپورٹ پر بھی بھارتی رہنما اور میڈیا نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبرمیں جب چینی صدرشی چن پنگ نے بھارت کا دورہ کیاتھا تو بھارت کے سرکاری ٹی وی دوردرشن کی اینکرنے کانام متعددبار ’’الیون چن پنگ‘‘ کہہ کر پکارا تھا۔