قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں پلوامہ میں 4 نہتے کشمیری نوجوان شہید

315

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر بھارتی فوج نے چار کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا ہے۔
کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقے دالیپور میں گھر گھر تلاشی لی اور 4 نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔شہید نوجوانوں کی شناخت نصیر، عمر میر، خالد احمد اور رئیس احمد ڈار کے ناموں سے ہوئی جب کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک نوجوان یونس احمد ڈار بھی شدید زخمی ہوا جو شہید رئیس احمد ڈار کا بھائی ہے۔

بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران ایک گھر کو بھی تباہ کردیا، واقعے کے بعد علاقے میں مظاہرے پھوٹ پڑے اور نوجوانوں کی بڑی تعداد قابض فورسز کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ۔ اس دوران بھارتی فورسز اور مقامی افراد کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں۔
قابض انتظامیہ نے پلوامہ میں کرفیو نافذ کر کے موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس معطل کر دی ہے۔