حکومت کی ناکام معاشی پالیسی کی وجہ سے غریب آدمی دو وقت کی روٹی کوترس رہا ہے

123

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی 115کے امیرمیاںاجمل حسین بدر ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری یوسف گل پراچہ نے کہا ہے کہ کہ پنجاب حکومت کی طرف سے رمضان پیکیج کے نا م پر دی جانے والی اربوں روپے کی سبسڈی محض ڈارما بن چکی ہے جو صرف حکومت کی جانب سے غربیوں کو رمضان بازاروں کی صورت میں دکھائی جا رہی ہے۔ رمضان بازاروں میں مہنگائی کا راج ہے انتظامیہ بے بس اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں غائب ہیں۔ رمضان پیکج سبسڈی کا 10فیصد حصہ بھی مستحق ،کم آمدن اور غریب تک نہ پہنچ سکا جس کی جماعت اسلامی بھر پور مذمت کر تے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے غریب عوام کیلیے دو وقت کی باعزت روٹی کمانا مشکل ترین امر بن چکا ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے رمضان المبارک کا مقدس مہینہ غربیوں کے لیے پریشانی بن چکا جو بہت بڑا لمحہ فکر ہے۔ رمضان کو مسلمانوں کیلیے نیکیوں کا موسم بہار کہا جاتا ہے لیکن بدقسمتی نیکیوں کے موسم بہار میں رمضان بازاروں میں گراں فروشی عروج پر، شہری لٹنے پرمجبور ہیں، اشیا خورونوش سبزی، فروٹ،کھجوراوردیگر اشیاء خرد منہ مانگے داموں فروخت کی جارہی ہیں ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں بے حسی کی تصویر بنی ہوئی ہیں۔ اجمل حسین بدرنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان بازاروں میں عوام ریلیف فراہم کرنے کی حقیقی معنوں میں اقدامات کیے جائیں اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں محض بازاروں میں چکر لگانے کے بجائے عملی کارکردگی کا ثبوت پیش کریں تاکہ غریبوں کو ریلیف میسر ہو۔