مسلم حکمران اور نوجوان محمد بن قسم کی سیرت کو اپنائیں ،حسن بلال ہاشمی

137

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم ڈویژن حسن بلال ہاشمی نے کہا ہے کہ دس رمضان المبارک یوم باب الاسلام کی اہمیت نہ صرف برصغیر کے مسلمانوں، بلکہ پورے عالم اسلام کے لیے غیر معمولی ہے، محمد بن قاسم امت مسلمہ کے قابل فخر سپوت تھے جنہوں نے سندھ کی مظلوم بیٹی کی پکار پر لبیک کہا اور یہ خطہ اسلام کی روشنی سے منور ہوا، نوجوان نسل کو فلمی ہیروز کے بجائے محمد بن قاسم کو اپناآئیڈیل بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج پھر دنیا بھر میں ظلم و ستم کا راج ہے، امریکی اسرائیلی اور بھارتی پنجہ استبداد نے مسلم بچیوں اور عورتوں پر عرصہ حیات تنگ کیا ہوا ہے، دنیا بھر کے مظلوم مسلمان پھر کسی محمد بن قاسم کی راہ تک رہے ہیں مگر بدقسمتی سے مسلم حکمران اور جرنیل اپنی دینی و ملی ذمے داریوں سے بے پروا خواب خرگوش میں کھوئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم حکمران اور نوجوان محمد بن قسم کی سیرت کو اپنائیں تاکہ دنیا سے ظلم و جبر کا خاتمہ ہو۔