سانح? صفورا ?ا مقدم? درج،ا?ف آئ? آر س?ل

273

سانحہ صفورا گوٹھ کا مقدمہ 2روز بعد سچل تھانے میں درج کرلیا گیا۔مقدمے کی ایف آئی آر سیل کردی گئی ہے۔

بدھ کی صبح صفورا گوٹھ میں اسماعیلی برادری پر حملے میں 46افراد کی ہلاکت کا مقدمہ واقعہ کے 48گھنٹے گزرنے کے بعد سچل تھانے میں درج کرلیا گیا۔مقدمے کی ایف آئی آر کو سیل کردیا گیا ہے اور کسی کو مقدمے کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا تاہم چند سینئر پولیس افسران کو مقدمے کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔

ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر نجیب کے مطابق سانحہ صفورا گوٹھ کے مقدمے کی مدعیت اور دفعات کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

دوسری جانب تفتیشی ٹیم اور سینئر پولیس افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا جب کہ اطراف کے علاقوں میں سرچنگ کا عمل جاری ہے۔