?راچ? م?? فائرنگ س? سپرن?ن?ن? ج?ل ح?درآباد جا? بحق،ا?ل?? زخم?

287

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سپرنٹنڈنٹ جیل حیدر آباد اعجاز حیدر  جاں بحق جب کہ ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئی ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ گلستان جوہر میں پہلوان گوٹھ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سرکاری گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے گاڑی میں سوار ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاش اور زخمی کو دارالصحت اسپتال منتقل کردیا۔قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت سپرنٹنڈنٹ جیل حیدرآباد اعجاز حیدر کے نام سے ہوئی ہے ۔

حملے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں۔