چاند دیکھنے کیلئے فواد چوہدری کا مفتی منیب اور مفتی شہاب الدین کو بلانے کا اعلان

635

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مفتی منیب رحمان اور مفتی شہاب الدین پوپلزئى کو چاند دیکھنے کی دعوت دینے کا اعلان کر دیا۔

 اس بات کا اعلان انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرتے ہوئے کہا کہ وہ شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان اور پشاور کی مسجد قاسم علی شاہ کی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت بھجوا رہے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ دونوں مفتی حضرات تشریف لائیں اور دیکھیں که چاند کیسے گردش کرتا ہے اور سائنسی طریقے سے چاند دیکھنے کا طریقہ کتنا آسان ہے۔ چاند کو دیکھنے کے لئے پاپڑ بیلنے کی ہرگز ضرورت نہیں۔
 واضح رہے کہ مفتی منیب رحمان اور فواد چوہدری کے درمیان نوک جھونک اس وقت شروع ہوئی جب رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے بعد وفاقی وزیر نے ایک قمری کیلنڈر بنانے کا اعلان کیا تھا۔جس پر مفتی منیب نے وفاقی وزیر پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔