ڈالر کی تاریخی اڑان سے پورا پاکستان پریشان ہے،عبدالستار بیگا

138

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی114کے امیرمیاںعبدالستاربیگا،جنرل سیکرٹری چودھری نویداسلم،نائب امیر راناوسیم احمد،حاجی محمدحنیف اوردیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈالر کی تاریخی اڑان سے پورا پاکستان پریشان ہے جبکہ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کا ریٹ 160 تک جائے گا۔ماہرین ڈالر کی اونچی اڑان اور روپے کی بے قدری کی وجہ آئی ایم ایف سے معاہدہ بتارہے ہیں لیکن حکومت نے خاموشی سادھ رکھی ہے اور تفصیلات بتانے سے گریزاں ہے۔ان حالات میں عوام کہاں جائیں۔ انہوں نے کہاکہ نیب کیسز میں عبد العلیم خان کی ضمانت تو ہوگئی مگر7ماہ سے نیب کی زیر حراست ایک معزز وائس چانسلر کوئی جرم ثابت نہ ہونے کے باوجود تاحال جیل میں ہے،چیف جسٹس ڈاکٹر اکرم چودھری کے خط کا نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ نئے صوبہ کے نام پر ایک اور پنڈورا باکس کھولا جارہا ہے شاید حکومت اور اپوزیشن نیا صوبہ بنانا ہی نہیں چاہتیں، اسی لئے اس معاملے کو متنازع بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک تہائی رمضان گزر گیا،یوٹیلٹی اسٹورز خالی پڑے ہیں عوام پوچھتے ہیں کہ سبسڈی کس کے اکائونٹ میں جائے گی۔