ڈیزل اوربجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ غریب عوام پر ظلم ہے

84

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)کسان بورڈکے ضلعی صدرعلی احمدگورایہ نے ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو پاکستانی قوم پر (پی ٹی آئی) کے ڈرون حملے سے تعبیر کرتے کہاہے کہ تیل اور بجلی کی قیمتوں میں بے انتہا اضافے سے صنعت و زراعت تباہ ہوکررہ گئی ہے۔ ٹیوب ویل اور، زرعی مشینری بند ہورہی ۔ موجودہ حکومت نے عوام کوکسی قسم کاکوئی ریلیف نہیں دیا بلکہ بجلی، گیس، پٹرولیم سمیت اشیا خورونوش کی قیمتوں میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ کرکے عوام کوزندہ درگور کر دیا گیاہے یہ پاکستان کے عوام کے ساتھ ظلم کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہاعوام پہلے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ، اوور بلنگ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے سخت پریشان ہیں حکومت نے تیل اوربجلی کی قیمت میں اضافہ کر کے انہیں غربت کے اتھاہ اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔ ملک میں غربت، بے روزگاری کی وجہ سے آئے روز خودکشیاں ہورہی ہیں اب بجلی اورڈیزل کے تیل کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ سے کسانوں کے مسائل میں بہت اضافہ ہو گا اورملک کی زراعت اور صنعت تباہ ہو جائیگی۔ صرف 9 مہینوں میں موجودہ حکومت نے گزشتہ 60 سال کے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ اس وقت ملک کے 70 فیصد کسان، تاجر اور تنخواہ دار طبقہ مہنگائی اور ناکام حکومتی پالیسیوں سے سخت نالاں ہیں مگر حکومت معاشرے کے پسے ہوئے افراد اور مظلوم کسانوں کی غیرت کو للکار کر سڑکوں پر آنے کے لیے مجبور کر رہی ہے۔ حکومت فوری طور پر حالیہ اضافے کو واپس لے۔
میرپور خاص کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق
میرپور خاص (نمائندہ جسارت) میرپور خاص کے قریب حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔ میرپورخاص کے علاقے کاٹھری کے قریب ایک حادثے میں سیال کالونی کا رہائشی 51 سالہ مزمل حسین ولد غلام نبی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو سول اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حواکے کر دی۔