خل?ج? ر?استو? پرحمل? ?واتوامر??? عربو? ?ا سات? د?گا، اوباما

267

کیمپ ڈیوڈ: امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ عرب ممالک پر حملوں کی صورت میں امریکا ان کے ساتھ کھڑا ہو گا اور وہ خطے میں استحکام کے لیے ایران اور خلیجی اتحادیوں کے تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق کیمپ ڈیوڈ میں خلیجی ممالک کے رہنماوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں صدر اوباما نے کہا ہے کہ خطے میں استحکام کے لئے خلیجی اتحادیوں کی کوششیں قابل تحسین ہیں اور امریکا ایران کے جوہری معاہدے سے متعلق خلیجی ممالک کے تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے۔

کیمپ ڈیوڈ میں امریکا اور خیلج کونسل کے چھ رکن ملکوں کا دو روزہ سربراہی اجلا س ہوا جس کے ختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں اسلحے کی تیز رفتار فراہمی،انسداددہشت گردی ،میری ٹائم سیکیورٹی ،سائبر سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا

اعلامیہ میں ایران پر خلیجی ممالک کے خلاف جاری سرگرمیوں پر شدید غصے کا اظہار کیا گیا اور اس کی روک تھام کے لئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

امریکہ کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی بھی خلیجی ممالک کی سالمیت کو خطرہ ہواتو امریکہ اس کے ساتھ کھڑا ہوگا ساتھ ہی صدر واباما نے خلیجی ممالک پر زور دیا کہ ایران کے ساتھ طویل مدتی تنازع کو برقرار نہ رکھا جائےبلکہ افہام تفہیم کے ساتھ تمام تنازعات کو حل کیا جائے

اسرائیل ،فلسطین تنازعے پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام خطے میں امن کے لئے ضروری ہے ، جبکہ اسرائیلی ریاست کے طور پر طویل مدتی سیکیورٹی کے لئے ضروری ہے ۔