مرغ? ?? ق?متو? ?و “پر” لگ گئ?،100روپ? م?نگ? فروخت

269

مرغی فروشوں نے کمشنر کراچی کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئےمقرر کردہ سرکاری نرخ پر مرغی فروخت کرنے کے بجائے 100روپے فی کلو مہنگی بیچنا شروع کردی۔

شہر کی چھوٹی بڑی تمام مارکیٹوں میں سرکاری احکامات کی دھجیایاں اڑانے کا سلسلہ جاری ہے اور کھلے عام مہنگے داموں مرغی فروخت کی جاری ہے۔

شہر کے پوش علاقوں سمیت نواحی اور مضافاتی ایریاز میں بھی مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے 100روپے تک مہنگا بیچا جارہا ہے۔کشمنر کراچی کی جانب سے مرغی کا گوست 206روپے فی کلومقرر کیا گیا تھا تاہم مرغی فروشوں نے اپنی مرضی سے قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے 280روپے سے 300روپے فی کلو گوشت بیچنے کے سلسلے کو برقرار رکھا ہوا ہے۔

مرغی فروشوں کا موقف ہے کہ گرمی کے باعث مرغیاں مر رہی ہیں جس سے مارکیٹ میں مرغیوں کی سپلائی کم ہے اور اس صورتحال کے پیش نظر انہیں ہول سیلرز مرغی مہنگی فراہم کررہے ہیں تاہم عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اپنی رٹ برقرار رکھنے کے لیے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرے اور مرغی کی مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنائے۔