معاوض? ?? ?ق?ن د?ان? ?? بعد قوم? ??م جنوب? ?ور?ا روان?

224

کھلاڑیوں کو معاوضے دینے کی یقین دہانی کے بعد قومی ہاکی ٹیم 4میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے جنوبی کوریا روانہ ہوگئی۔

ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کھلاڑیوں کودورہ  آسٹریلیا کا یومیہ الاؤنس دینے کی یقین دہانی کے بعد 18رکنی دستہ جنوبی کوریا روانہ ہوگیا ۔قومی ٹیم کی قیادت محمد عمران کررہے ہیں جب کہ اس بار انتظامیہ کے صرف تین افراد ٹیم کے ہمراہ ہیں۔

پاکستان جنوبی کوریا سے 18،20،22اور 24مئی کو چار میچز کھیلے گی اور 27تاریخ کو وطن لوٹے گی۔