گوادر میں ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی

109

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع گوادر میں ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر پسنی جمیل رند کے مطابق کارروائی تلار کلانچ کے علاقے میں کی گئی، جہاں ایم 8 روڈ پر کھڑے مشکوک ٹرک نمبر ٹی کے ایس 230 کی تلاشی لی گئی تو اس کے خفیہ خانوں سے 15 سو کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی،چرس اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ ٹرک چرس لیکر تربت سے گوادر آرہا تھا ، چرس سمندر کے راستے بیرون ملک سمگل کی جانی تھی ، ٹرک میں ڈیزل میسر نہیں تھا جس پر لیویزاہلکاروں نے ڈیزل ڈال کر ٹرک کو چیک پوسٹ تک پہنچایا۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق چرس کی قیمت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے ہے، چرس برآمدگی کے بعد لیویز نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا جن سے تفتیش جاری ہے ،ڈپٹی کمشنرگوادر کیپٹن وسیم احمد نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑنے پرلیویز فورس کی کارکردگی کو سراہا اور جوانوں کے لیے ڈھائی لاکھ روپے نقد انعامات کا اعلان کیا۔