جد?د س?ول?ات س? آراست? گر?ن لائن ?ر?ن ?ا افتتاح

646

وزیراعظم میاں نوازشریف نے اسلام آباد سے کراچی کے لیے گرین لائن ٹرین کا افتتاح کردیا۔

ریلوے مسافروں کے لیے خوشخبری ہے کہ وزیراعظم نے اعلیٰ معیار اور جدید سہولیات سے آراستہ گرین ٹرین کا افتتاح کردیا ہے۔یہ ٹرین روزانہ اسلام آباد سے کراچی کے درمیان چلے گی جو راولپنڈی، لاہور، خانیوال،بہاورلپور ،روہڑی اور حیدرآباد سے ہوتی ہوئی 22گھنٹے میں کراچی پہنچے گی۔

ٹرین میں مسافروں کوخصوصی  سہولیات فراہم کی گئی ہیں جس میں وائی فائی،ایئر کنڈیشنڈ کھانا،ناشتہ،پانی سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں۔

اسلام آباد سے کراچی کا کرایہ 5500 جب کہ لاہور سے کراچی کا کرایہ 5000 فی کسس ہوگا۔بچوں کے لیے 4100روپے مقرر کیا گیا ہے۔

لاہور اسٹیشن پر وزیراعظم گرین لائن ٹرین میں سوار ہوئے اور ٹرین کا معائنہ کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ آصف اور وزیراطلاعات پرویز رشید شامل ہیں۔