ظلم و جبر کا دور ختم ہو گا ،شہداء کشمیر کا لہو ضرور رنگ لائیگا‘ صلاح الدین

109

مظفرآباد (صباح نیوز) حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہظلم و جبر کا دور با لآ خر ختم ہو گا‘ شہداء کشمیر کا مقدس لہو ضرور رنگ لائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حزب کمانڈ کونسل کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے معروف جواں سال مجاہد کمانڈر ذاکر موسیٰ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے طریقہ کار سے اختلاف کے باوجود یہ حقیقت اپنی جگہ موجود ہے کہ شہید ذاکر موسیٰ کا مقابلہ بھارتی قابض فورسز کے ساتھ ہوا‘ جذبہ جہاد اور شوق شہادت سے سرشار ذاکر موسیٰ نے دنیاوی زندگی کی بھیک مانگنے کے بجائے مقابلے کو ترجیح دے کر اسلام کی سربلندی اور آزادی کشمیر کیلیے شہادت کا جام پی لیا۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری عوام اور مجاہدین کی جدوجہد حصول منزل تک جاری رہے گی۔