سرحد عبور کرنیوالے 198پاکستانی ایرانی فورسز نے گرفتار کرلیے

176

کوئٹہ (نمائندہ جسارت )ایرانی فورسز نے غیر قانونی طورسے سرحد پار کرنے والے 198 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیالیویز کے مطابق گرفتار پاکستانیوں نے بغیر دستاویزت کے ایرانی سرحد عبور کی تھی جہاں سے وہ روزگار کی تلاش میں یورپ اور دیگر ممالک جانا چاہتے تھے تاہم بارڈر پر موجود ایرانی فورسز نے تمام پاکستانیوں کو گرفتار کرکے تفتان بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا جنہیں مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔