سرفراز احمد شاد? ?? باعث سپر ا?? ?ورنامن? چ?و? ?ر ?راچ? روان?

306

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فائٹر کھلاڑی سرفراز احمد 19مئی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

نوجوان کھلاڑی مصروف سیزن کےباوجود سر پر سہرا سجانے کے لیے فیصل آباد سے کراچی روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ 19تاریخ کو اپنی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کریں گے۔

سرفراز احمد سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ادھورا چھوڑ کراچی جارہے ہیں اور ان کی عدم موجودگی میں محمد سمیع کراچی ڈولفنز کی قیادت کریں گے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا ہے کہ ان کی شادی 22تاریخ کو ہونا تھی تاہم سپر ایٹ ٹورنامنٹ اور زمبابوے ٹیم کی پاکستان آمد کے باعث شادی کی تاریخ تبدیل کردی ۔