نوجوان طلبہ آخری عشرہ میںشب قدرکوتلاش کریں،حمزہ محمد صدیقی

109

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام طلبہ کے اعزازمیں دیے گئے افطار ڈنر سے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری حمزہ محمدصدیقی نے کہاکہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ جہنم سے کی آگ سے نجات کا شروع ہو گا ہے ۔لوگ اس عشرے میں خصوصی عبادات سمیت اپنی بخشش کیلیے دعائیں مانگتے ہیں ،نوجوان طلبہ اس آخری عشرہ میں اپنی نجات کے لیے اللہ تعالی کے سامنے گڑ گڑا کردعائیں مانگیں اورشب قدرکوتلاش کریں۔ افطار ڈنر سے ڈویژنل جنرل سیکرٹری بردارحسیب خالد،،ناظم شہرحافظ امان اللہ،جنرل سیکرٹری محمدسلمان، رانا طلحہ نذیر،جی سی یونیورسٹی کے ناظم عمربلال پنسوتہ،بزم پیغام کے جنرل سیکرٹری محمدثوبان،بردارمحمدشعیب اور دیگر رہنما بھی موجودتھے۔ستیانہ روڈ پر مقامی ہوٹل میں ہونیو الے افطارڈنرمیں طلبہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔حمزہ محمدصدیقی نے شرکاء سے خطاب میں کہاکہ پا کستان اللہ تعالیٰ کا وہ انعام ہے جو اس نے امت کو رمضان کے ماہ مبارک کی ستائیسویں رات کو عطا کیا تھا۔ جس طرح رمضان قرآن کا مہینہ ہے اسی طرح پاکستان قرآن کے نظام کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ ایک ملک ہے۔ ماہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کا اُمت مسلمہ کے لیے تحفہ ہے، اس ماہ مقدس میں نیکیوں کا اجر ستر گناہ تک بڑھا دیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے روزے فرض کرنے کا مقصد یہی ہے کہ انسان کے اندر تقویٰ پیدا ہواور وہ جھوٹ، فریب، دھوکا، دہی اور حق تلفی جیسی برائیوں سے بچ سکے۔