شمال? وز?رستان:ج?? ط?ارو? ?? بمبار? ، 15 د?شتگرد ?لا?

197

شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 15 دہشتگرد مارے گئے ہیں ۔ مارے جانے والے دہشتگردوں میں غیرملکی دہشتگرد بھی شامل ہیں ۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے مزید کارروائی کرتے ہوئے آرمی کے جیٹ طیاروں نے دتہ خیل کے علاقے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس بے 15 دہشتگردوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں ۔ ترجمان کے مطابق جیٹ طیاروں نے گزشتہ رات دتہ خیل میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس سے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشتگردوں میں غیر ملکی دہشتگرد بھی شامل ہیں ۔