حالات م?? ب?تر?،سند? پول?س ?و غ?ر س?اس? ??ا جائ? ، عمران خان

288

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے آرمی پبلک اسکول سانحےکےبعدسانحہ کراچی دوسرابڑاسانحہ ہے، کراچی میں جب تک پولیس کا غیر سیاسی نہیں کیا جائے تب تک حالات درست نہیں ہو سکتے ، سیاسی پارٹیاں مجرموں کو پولیس میں بھرتی کراتی ہیں ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کراچی کے سانحے نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ کراچی میں سب سے زیادہ لوگ مارے جا چکے ہیں ، کراچی کا مسئلہ رینجرز سے حل نہیں ہو گا ، مسئلہ حل کرنا ہے تو پولیس میں بھرتیاں غیرسیاسی اور میرٹ پر کرنی ہوں گی ۔ ان کا کہنا تھا کے پی کے میں پولیس کو بالکل غیرسیاسی کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے سب سے مشکل صوبے میں جرائم کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے ۔

اقتصادی راہداری منصوبے پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر حکومت خود کنفیوژن کا شکار ہے ۔ تین تین روٹس کی بات کی جاتی ہے ۔ وسائل کی تقسیم میں انصاف نہیں کیا گیا ، جنوبی پنجاب کے فنڈز لاہور پر خرچ کیئے جارہے ہیں ۔

ملتان میں صحافیوں پر تشدد کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا ہماری پارٹی صحافیوں کی بہت زیادہ عزت کرتی ہے اور جمہوریت کے لئے صحافی برادری کے کردار کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ، اور آج جو واقعہ ملتان میں پیش آیا ہے اس کو میں خود جا کر دیکھوں گا ۔