زمبابو? ??م پا?ستان آ ر?? ?? ، ش?ر?ارخان ?ا دعو??

257

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے دعویٰ کیا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم منگل کو پاکستان آ رہی ہے ۔ کہتے ہیں رات ساڑھے 11بجے زمبابوے بورڈ کے صدر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ٹیم پاکستان آرہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار کا کہنا تھا زمبابوے کی ٹیم 19 مئی کو پاکستان آ رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کچھ دیر پہلے زمبابوے بورڈ کے صدر ولسن مناسے نے دورہ کنفرم کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا رات ساڑھے 11 بجے بھی زمبابوے بورڈ کے صدر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ٹیم پاکستان آرہی ہے ۔

شہریار کا کہنا تھا زمبابوے کا دورہ شیڈول کے مطابق ہو گا اور تمام میچز اپنے وقت پر ہوں گے ۔ شہریار کا کہنا تھا زمبابوے ٹیم کو فول پروف سیکورٹی دی جائے گی ۔