ر?نجرز ?? مختلف علاقو? م?? ?ارروائ?ا? ، 78ملزمان گرفتار

233

رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 78 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں بھتہ خور ، ٹارگٹ کلرز اور کالعدم تنظیموں کے کارندے شامل ہیں ۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 78 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق جن علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں ان میں خمیسو گوٹھ ، گلشن اقبال ، شاہ فیصل کالونی ، لانڈھی،نارتھ ناظم آباد اوراورنگی ٹاؤن کے علاقے شامل ہیں ۔ ترجمان رینجرز گرفتار ملزمان میں دہشتگرد، ٹارگٹ کلرز اوربھتہ خور شامل ہیں ۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ، برآمد ہونے والے اسلحے میں ایس ایم جی رائفلز اور پستول شامل ہیں ۔