آرم? چ?ف جنرل راح?ل شر?ف ?ا آئ? ا?س آئ? ????وار?ر ?ا دور?

294

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران آرمی چیف کو ڈی جی آئی ایس آئی نے سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی ۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے آرمی چیف کو ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو انسداد دہشتگردی سے متعلق آپریشن پربھی بریفنگ دی گئی۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دورے کے دوران دہشتگردی کے کئی واقعات کو ناکام بنانے پر آئی ایس آئی کے کردار کو سراہا، آرمی چیف کا کہنا تھا دہشتگرد کارروائیوں کے خاتمے کیلیے آئی ایس آئی کا کردار قابل فخر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا ملکی دفاع میں انٹیلی جنس اداروں کی کامیابیاں قابل ستائش ہیں، انسداد دہشتگردی کیلیے انٹیلیجنس ایجنسیوں کا مؤثراور مربوط کردار ضروری ہے، آرمی چیف کا کہنا تھا انٹیلیجنس اداروں کے درمیان تعاون میں بہتری کی اشد ضرورت ہے۔

ترجمان کے مطابق آرمی چیف نےسول ملٹری انٹیلی جنس کوششیں مزید بہتر بنانے پر زور دیا،آرمی چیف کا کہنا تھا دشمن ایجنسیوں سے مقابلے کیلیے مؤثرانٹیلی جنس کا اہم کردار ہے،انٹیلیجنس ایجنسیوں کی حمایت اورانہیں جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی ضروری ہے۔