ملتان:شا? محمود ، اسد عمر ، ش?خ رش?د ?ا جلس? س? خطاب

307

ملتان میں پی ٹی آئی کے جلسے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے 11 مئی 2013 کو تاریخی دھاندلی کی گئی ، پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے پی ٹی آئی اسٹیٹس کو کے خاتمے کےلئے میدان میں اتری ہے جبکہ شیخ رشید کا کہنا ہے کرپشن کی خاطر نوازشریف اور زرداری نے گٹھ جوڑ کیا ہوا ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمیں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا 11 مئی 2013 کے انتخابات میں تاریخی دھاندلی کی گئی ، عوام نے ٹھپے بلے پر لگائے مگرجیت کوئی اور گیا، ان کا کہنا تھا مگر اب کسی نے دھاندلی کی کوشش کی تو عوام سڑکوں پر نکلیں گے ۔ اب عوام خود دھاندلی کرنے والوں کا احتساب کرے گی ۔

شاہ محمود قریشی نے عوام سے سوال کیا ، کیا ن لیگ کا مینڈیٹ اصلی ہے ؟ ان کا کہنا تھا احتساب کا عمل شروع ہو چکا ہے ، 126 دن کا دھرنا دینیوالے پاکستانیوں کو مبارکباد دیتا ہوں، اور یہ دھرنے ہی کی برکت ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ جوڈیشل کمیشن قائم ہو گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا اگر مینڈیٹ درست نہیں تو جو لوگ حکمرانی کررہے ہیں،کیا وہ درست ہے؟ ن لیگ کو بھیجنے کے لئے ملتان کی عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا ، عوام اپنا فیصلہ سنا دے “گونوازگو”۔

اس سے پہلے پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت اسٹیٹس کو سے جنگ کرنے کےلیے کھڑی ہے، اور ہم اس اسٹیٹس کو کو ختم کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا پنجاب میں 6 اور سندھ میں 7 باریاں لینے والے کیا کر رہے ہیں ؟ پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا پنجاب میں مزدورکی کم سے کم تنخواہ 11 ہزاراورخیبرپختونخوا میں 15ہزارروپے ہے ۔ ان کا کہنا تھا غریب کو میٹروبس نہیں بلکہ تھانے میں انصاف اور اسپتال میں دوائیں چاہئیں ۔

پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے عوام مسلم لیگ نے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا ملتان شہر کے ساتھ ہمیشہ دھوکا ہوا ہے، آصف زرداری نے کہا کہ میں جنوبی پنجاب صوبہ بناؤں گا، مگر الیکشن کے بعد آصف زرداری نواز شریف سے مل گئے ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا اسپیکر مجھے بولنے نہیں دیتا میں روز ٹی وی پر پروگرام کرتا ہوں، شیخ رشید کا کہنا تھا آپ نے میرا اسپیکر بند کیا ہوا اب جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کےبعد آپ کا اسپیکر بند ہونے والا ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا عمران خان اس ملک کی آخری امید ہے۔