اسمارٹ فون اوور ہیٹ جائے تو کیا کریں؟

1106

اگر آپ کا اسمارٹ فون زیادہ دیر چارجنگ پر رہنے یا شدید گرم درجہ حرارت کے باعث گرم ( اوور ہیٹ ) ہو کر کام کرنے سے انکار کر رہا ہے اور اس پر ٹمپریچر وارننگ سائن لکھا آرہا ہے تو یہ فون کے لیے خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ ایسے میں فون کو ٹھنڈا کیسے کریں؟
گرم فون کو ٹھنڈا کرنے کے لئے فون کو بند کر دینا سب سے زیادہ مؤثر ہے۔ فون کو دھوپ سے ہٹا کر فوری طور پر سائے میں رکھیں یا پھر کسی ٹھنڈی چیز کے نیچے رکھیں ۔ اسمارٹ فون کا کور بھی اتار دیں اور اگر فون چارجنگ پر ہے تو چارجنگ کیبل بھی ہٹا دیں۔ فون کو فوری ٹھنڈا کرنے کے لئے چند منٹ فریزر میں بھی رکھا جا سکتا ہے۔
اگر آپ کے نزدیک کوئی پنکھا یا ایئرکنڈیشنر موجود ہے تو فون کو اس کے سامنے رکھیں ۔ مثال کے طور پر اگر کار میں رکھا ہوا فون دھوپ کی وجہ سے گرم ہو جائے تو گاڑی کے اے سی کو آن کر کے فون کو اس کے قریب رکھیں۔ اس سے فون کے ٹھنڈا ہونے کا عمل تیز ہو جائے گا۔
اگر اسمارٹ فون استعمال کے دوران گرم ہو جائے مثلاً کوئی ہائی اینڈ گرافکس والا ویڈیو گیمز کھیلتے ہوئے یا ویڈیو دیکھتے ہوئے تو فوری طور پر اس گیم یا ویڈیو کو بند کر دینا چاہیے ۔ برائیٹنیس کو مدھم کر کے بھی فون کو گرم ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔
فون کا بسا اوقات گرم ہو جانا تو کوئی پریشانی کی بات نہیں لیکن اگر اسمارٹ فون استعمال کے دوران اکثر ہی گرم ہو جاتا ہے تو فون کو فوری طور پر چیک کروانے کی ضرورت ہے۔ چند احتیاطی تدابیر اختیار کر کے بھی فون کو اوور ہیٹنگ سے بچایا جا سکتا ہے ۔ فون کو گاڑی میں یا براہ راست سورج کے نیچے نہ چھوڑیں ۔ گیم کھیلتے یا ویڈیو دیکھنے کے دوران وقفہ کریں اور چارجنگ کے دوران گیم نہ کھیلیں ۔ یاد رکھیں اسمارٹ فون کا کولنگ سسٹم کمپیوٹر جیسا نہیں ہوتا بہرحال اوور ہیٹ ہونے سے فون کو مستقل بنیادوں پر کوئی نقصان نہیں پہنچتا ۔