معاشی مسائل دن بدن گھمبیر ہوتے چلے جارہے ہیں،عمرفاروق

129

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر چودھری عمرفاروق گجر نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی سے اربوں روپے ڈوب چکے ہیں۔ چیئرمین اسٹاک ایکسچینج کا استعفیٰ اس بات کا ثبوت ہے کہ حالات پہلے سے زیادہ خراب ہوچکے ہیں۔ بجٹ سے پہلے ہی آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل در آمد کرکے عوام کی زندگی اجیرن بنادی گئی ہے۔ حکومتی ناقص پالیسیوںکی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کارپاکستان آنے سے گھبراتے ہیں۔ جبکہ اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی سے ان کے تحفظات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ معاشی مسائل دن بدن گھمبیر ہوتے چلے جارہے ہیں۔ موجودہ حکمرانوں کے طرز عمل اور ماضی کی حکومتوں کی کارکردگی میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا۔ تبدیلی کے دعویداروں نے اپنے ہی لوگوں کے سر شرم سے جھکادیے ہیں۔ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے خودکشی کوترجیح دینے والوں نے پوراملک ہی آئی ایم ایف کے حوالے کردیا۔