وطن عزیز آئی ایم ایف کی غلامی میں چلا گیا ہے،عبدالستار بیگا

85

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی 114کے امیرمیاںعبدالستاربیگا،جنرل سیکرٹری چودھری نویداسلم نے کہاہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے دعویداروں نے عملاًپاکستان میں بدتہذیبی، بے حیائی اور انسانوں کے احترام کے خاتمہ کا نظام مسلط کیا ہے جو بات توریاست مدینہ کی کرتے ہیں لیکن حرمت رسولؐ پر وار کرنے والے قادیانیوں کی سرپرستی کرتے ہیں۔ عوام کے دکھوں میں اضافہ کرتے ہیں،ریاست مدینہ کا نظام تو تقاضا کرتا ہے کہ ملک میں سود،کرپشن کا خاتمہ ہو احتساب سب کا ہو،ریاست مدینہ تو مطالبہ کرتی ہے کہ مہنگائی،بے روز گاری کا خاتمہ ہو، ریاست مدینہ کا نظام تو غریب اور مزدور کی بات سننے کو کہتا ہے۔ آج ملک میں بے روز گاری اور غربت بڑھتی جا رہی ہے،زراعت تباہی کے دہانے پر ہے، صنعت کا پہیہ نہیں چل رہا،ملک عملاً آئی ایم ایف کی غلامی میں چلا گیا ہے۔