مل? ب?ر م?? شب معراج عق?دت و احترام س? منائ? جائ? گ?

343

ملک بھر میں ہفتہ کو شب معراج مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ شب معراج ہر سال 27 رجب کو حضور اکرم کے اﷲ رب العزت سے ملاقات کے لئے خصوصی سفر پر جانے کی مناسبت سے منائی جاتی ہے۔ ملک بھر کی مساجد میں شب معراج کے موقع پر خصوصی اجتماعات منعقد ہوتے ہیں اور تمام مسلمان مرد و زن خصوصی نوافل اور عبادات کا اہتمام کرتے ہیں۔

شب معراج کے موقع پر مساجد اور گھروں میں خصوصی محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ علمائے کرام شب معراج کے حوالے سے سیرت النبی کے مختلف پہلوﺅں کو اجاگر کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں گھروں میں خواتین، بچے اور بزرگ خصوصی نوافل ادا کرتے ہیں۔