شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا
تفصیلات کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے جبکہ زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کی بنیاد پر عید الفطر کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کرے گی۔
محکمہ موسمیات نے شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آج مطلع صاف اور کہیں جزوى ابرآلود رہنے کا امکان ہے تاہم ملک کے کئی حصوں میں چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش گذشتہ دوپہر تین بج کر دو منٹ پر ہو چکی ہے۔
جبکہ دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی قمری کیلنڈر کی بنیاد پر 5 جون کو عید الفطر منانے کا اعلان کر چکے ہیں۔