آباد? ب??ن? ?? سات? سات? خورا? ?? طلب م?? ب?? اضاف? ?و ر?ا ??،امر??? محقق?ن

265

امریکی محققین نے کہا ہے کہ دنیا کی آبادی بڑھنے کے ساتھ ساتھ خوراک کی طلب میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس کے نتیجہ میں دنیا بھر کی آبادی کو خوراک کی فراہمی میں توازن کی صورتحال بھی غیر مستحکم ہوگئی ہے۔ حالیہ شائع شدہ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ورجینیا میں ماحولیاتی سائنسز کے ایک پروفیسر پاﺅلو اوڈویکو نے مطالعاتی تحقیق کے بعد کہا ہے کہ 140 ممالک میں 10 لاکھ سے زائد کی آبادی کی غذائی صورتحال کا جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ آبادی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ فوڈ سیکورٹی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تجارت کی عالمگیریت نے خوراک کی فراہمی،اس کی مارکیٹنگ، قیمتوں میں اتارچڑھاﺅ اور ماحولیاتی لحاظ سے کافی حساس بنا دیا ہے جس سے خاص طور پر زمین اور آبی وسائل کی کم دستیابی والے ممالک کیلئے صورتحال پریشان کن ہے اور وہ فوڈ سیکورٹی میں توازن کیلئے زیادہ غذائی اشیاءکی درآمد پر ہی انحصار کرتے ہیں۔