کراچی (اسٹا ف رپورٹر) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے وفد کی عید الفطر کے موقع پرڈاکٹرعافیہ صدیقی کے گھر آمد،اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیا۔ وفد کے ہمراہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات میں کہی اورانہیں عیدالفطر کی مبارک باد پیش کی،
اس موقع پر سپریم کورٹ کے ڈاکٹرعافیہ سے متعلق فیصلے کوسراہا گیااورڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں اور موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ ان کی رہائی کیلئے آئند ہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا،
ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے کہا کہ ہمارے دل اداس ہیں کہ ڈاکٹر عافیہ اس عید پر بھی پاکستان میں نہیں ہیں،انتخاب عالم سوری نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی تحریک رکی نہیں جاری ہے اور یہ تحریک ان کی رہا ئی تک جاری رہے گی،
انتخاب عالم سوری نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کی ڈاکٹر عافیہ وطن ضرور آئیں گی۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ ان کی رہا ئی کی فوری اقدامات کیے جائیں،
ڈاکٹرفوزیہ صدیقی نے کہا کہ عافیہ کی رہائی کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ہماری نظریں وزیراعظم عمران خان جانب لگی ہوئی ہیں،وزیراعظم عمران خان نے وعدہ کیا تھا انہیں اپنا وعدہ پورا کرنا چاہیے۔