ٹیکس وصول نہ ہونے کی ذمے دار ایف بی آر ہی ہے،عبدالستار بیگا

100

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی 114کے امیرمیاںعبدالستاربیگا،جنرل سیکرٹری چودھری نویداسلم نے کہاہے کہ ایف بی آر کے چیئرمین کی طرف سے بتائی گئی ٹیکس دہندگان کی تشویشناک تعداد فی الواقع چشم کشا ہے اور ٹیکس ریونیو میں اضافے کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ چیئرمین ایف بی آر کی طرف سے وزیراعظم کو بھیجا جانے والا خط بھی ادھورا سچ ہے۔ایف بی آر کی طرف سے قوم کو یہ نہیں بتایا گیا کہ اصل ٹیکس تو غریب عوام دے رہے ہیں۔ 70فیصد بالواسطہ ٹیکس غریب عوام پر عائد ہیں۔ پیٹرول، گیس، بجلی، کھاد، موبائل فون وغیرہ پر ٹیکس عوام کی جیبوں سے نکالے جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ٹیکس وصول نہ ہونے کی ذمے دار ایف بی آر ہی ہے۔ ایف بی آر نے صوابدیدی اختیارات، ٹوٹل آڈٹ وغیرہ کی شکل میں مک مکا کا ایک خود کار نظام بنارکھاہے جس کی موجودگی میں اصل رقم افسران و اہل کاروں کو پہنچتی ہے اور حکومت ریونیو سے محروم رہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کی سفارشات بھی حقیقی مسائل کے حل کی صلاحیت سے محروم ہیں۔
دادو کے قریب گاؤں عیسیٰ پنہور میں آتشزدگی کے نتیجے میں تین گھر خاکستر
دادو (پ ر) دادو کے قریب گاؤں عیسیٰ پنہور میں اچانک آتشزدگی کے نتیجے میں تین گھر خاکستر ہوگئے جبکہ گھروں میں موجود تین خواتین سمیت چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں مسمات شہزادی، فوزیہ، امینا پنہور اور صدرالدین شامل ہیں۔ فائر بریگیڈ عملہ سمیت امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر نہیں پہنچیں جس کے باعث دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو سول اسپتال دادو پہنچایا۔ متاثرین نے ڈی سی دادو سمیت منتخب نمائندوں سے مالی مدد اور گھر تعمیر کروا کر دینے کی اپیل کی ہے۔