بلوچستان کے علاقے دالبندین میں ٹڈی دل کا حملہ، بڑے پیمانے پر فصلوں کو نقصان

366

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے علاقے دالبندین اور گردنواح میں ٹڈی دل نے حملہ کر کے بڑے پیمانے پر فصلوں کو نقصان پہنچایا۔ ضلع چاغی کی تحصیل دالبندین کے مختلف دیہات کلی محمد رحیم نوتیزی، سیاہ جنگل، النگی کلی خان جان، کلی محمد عمر کے علاقوں میں ٹڈیوں کی غیر معمولی بھرمار اور فصلات پر حملہ آور ہونے کے باعث زرعی اجناس کو شدید نقصان پہنچا، مقامی انتظامیہ کے مطابق ٹڈیوں نے فصلات کے ساتھ ساتھ آبادی کا رخ بھی کیا، صورتحال سے نمٹنے کے لیے محکمہ جنگلات اور محکمہ زراعت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں اور سروے کا کام شروع کردیا۔ ماہرین نے متاثرہ علاقوں کے عوام کو آئندہ چند روز تک احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔