سری نگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا جس سے جمعرات کی شام سے شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے، شہدا کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ویری ناگ میں نوگام کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا ۔ ضلع اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔دوسری جانب بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے
نوجوانوں سلمان خان، شبیر احمد ڈار، عاشق حسین گنائی اور عمران احمد بٹ کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ ان نوجوانوںکو ضلع پلوامہ کے علاقے پنجران میں محاصرے اور تلاشی کی ایک طویل پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا گیاتھا ۔قابض فوج نے آپریشن کے دوران علاقے میں دو رہائشی مکانات بھی تباہ کر دیے تھے۔