بلوچستان کے مختلف علاقوںمیں زلزلے کے جھٹکے‘شدت4.3تھی

80

کو ئٹہ ( نمائندہ جسارت )بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 اور گہرائی 3 سو کومیٹر ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز ژوب شہر سے 95 کلو میٹر دور شمال کے پہاڑی سلسلے میں تھا ، زلزلے کے بعد کسی قسم
کے جانی اور مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔