کوئٹہ ،دکی پولیس نے نوجوان کی اغوا کی کوشش ناکام بنادی

109

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے علاقے دکی میںپولیس نے نوجوان کی اغوا کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے اغوا کاروں کو گرفتارکر لیا ۔ایس ایچ او گلزار احمد کے مطابق گزشتہ روز مسلح اغوا کاروں نے ہزارہ محلہ سے نوجوان محمد آصف ولد محمد بشیر نوجوان کو اغوا کرلیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزمان کا پیچھا کیا۔جس پر ناصر آباد روڈ سے 5 اغوا کار گرفتار کرکے مغوی برآمد کرلیا گیا۔اغوا کاروں کے قبضے سے گاڑی بھی برآمد کرلی گئی۔گرفتار اغوا کاروں میں خورشید خان،عبداللہ خان ،حاجی خان محمد ، جاوید خان اور تاج محمد شامل ہیں۔اغوا کاروں کا تعلق بارکھان سے ہے۔اغوا کار مغوی کو بارکھان لے جارہے تھے۔اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔