مجرم ف?صل مو?ا ??خلاف مقدمات ?? سماعت ج?ل م?? ?رن? ??لئ? خط

262

محکمہ داخلہ سندھ نے نائن زیرو سےگرفتار ولی بابر قتل کیس کے مجرم فیصل موٹا کے خلاف مقدمات کی سماعت جیل میں کرنے کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت کو خط لکھ دیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہائی پروفائل کیس کے مجرم کو جیل سے عدالت پیش کرنے پر سیکورٹی خدشات ہیں، عدالت منتقلی کے دوران مجرم پر حملہ ہوسکتا ہے لہذا کیس کی سماعت عدالت کے بجائے جیل میں ہی کرلی جائیں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کو محکمہ داخلہ سندھ کا خط موصول ہوگیا ہے تاہم سماعت جیل میں منتقل کرنے یا نہ کرنے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔