ورلڈ کپ، پاکستان اور آسٹریلیا کامیچ بارش کی وجہ سے متاثر ہونے کا خدشہ

267
ٹانٹن: عالمی کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نیٹ پریکٹس کر رہی ہے
ٹانٹن: عالمی کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نیٹ پریکٹس کر رہی ہے

 

کراچی (سید وزیر علی قادری)12ویںآئی سی سی کر کٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا چوتھا میچ کل آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گا، آسٹریلیا کیخلاف میچ میں بھی موسم کی مداخلت کا امکان ہے،پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ڈے میچ کا ٹاس 10بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے ہونا ہے،مقامی وقت کے مطابق شام 4اور 8بجے شب بھی رم جھم کا امکان ہے، یوں کم از کم 2 مرتبہ میچ کے دوران بارش کا خدشہ ہے،میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں ابھی تک 9 مرتبہ آمنے سامنے آئی ہیں، جس میںپاکستان نے 4 میچ جیتے اور 5میں شکست ہوئی ۔ ورلڈ کپ میںبارش سے پاکستانی ٹیم کی مہم پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے آسٹریلیا کیخلاف کل شیڈول ورلڈکپ میچ میں موسم کی مداخلت کا امکان ہے۔موسمیاتی اداروں کی جانب سے کی جانے والی پیش گوئی کے مطابق دن میں کم از کم2مرتبہ موسم کی مداخلت کا امکان ہے،ٹانٹن میں صبح 7کے بعد 10اور پھر ایک بجے بارش ہوسکتی ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ڈے میچ کا ٹاس 10بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق 2بجے ہونا ہے،مقامی وقت کے مطابق شام 4اور 8بجے شب بھی رم جھم کا امکان ہے، یوں کم از کم 2بار میچ کے دوران بارش کا خدشہ ہے،اس دوران میدان زیادہ گیلا ہوگیا تو میچ کی امیدوں پر پانی پھر جائیگا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین مجموعی طور پر اب تک 103ون ڈے میچز کھیلے گئے ہیں،ان میں سے گرین شرٹس صرف 32میں سرخرو ہوئی،67میں مات کھائی،ایک مقابلہ ٹائی جبکہ 3 میچزبے نتیجہ رہے، انگلینڈ کی سرزمین پر بھی جیت کے حوالے سے آسٹریلوی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے ۔ دونوں ٹیموں کے مابین انگلینڈ کی سر زمین پر 8 ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے تین اور آسٹریلیا کی ٹیم نے 5 ون ڈے میچز جیتے ۔میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں ابھی تک 9 مرتبہ آمنے سامنے ہوئی ہیں،پاکستان نے 4 میچز جیتے اور 5میں شکست ہوئی ، واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کے مابین صرف ایک میچ کھیلا گیا اور وہ بھی آسٹریلیا نے جیتا۔