??وس?ن م?رات?ن ر?س ?? مجرم ?و سزائ? موت سناد? گئ?

212

امریکی عدالت نے بوسٹن میراتھن بم دھماکوں کے الزام میں مجرم زوخار سارنیف کو سزائے موت دینے کا فیصلہ سنا دیا، ملزم کو زہریلا انجیکشن دے کر ہلاک کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں بوسٹن بم دھماکوں سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والی ایک عدالت نے بوسٹن بم دھماکوں کے مجرم جوہر سارنیف کو زہریلے انجیکشن کے ذریعے سزائے موت دینے کا فیصلہ سنایا ہے۔

بارہ افراد پر مشتمل جیوری نے چودہ گھنٹوں کی مشاورت کے بعد اپنا فیصلہ سنایا ۔ فیصلے میں کہا گیا کہ جرم کی سنگینی اور سزا میں تخفیف کا جواز پیدا کرنے والے حالات کو دیکھ کر جیوری متفقہ طور پر اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ سارنیف کو موت کی سزا دی جائے ۔

واضح رہے کہ مجرم زوخار اور اس کے بھائی نے دو ہزار تیرہ میں امریکی شہر بوسٹن میں ہونے والی میراتھن ریس کے دوران پریشر ککرکے زریعے بم دھماکے کرکے تین افراد کو ہلاک اور دوسو چونسٹھ  سے زائد کو زخمی کردیا تھا۔