مقبوضہ کشمیر: بھارتی حکومت نے صدارتی راج کی مدت میں 6 ماہ توسیع کردی

144

سرینگر (اے پی پی) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں نافذ صدارتی راج میں مزید 6 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ کشمیر میں صدر راج کی میعاد 2 جولائی کو ختم ہو رہی ہے جبکہ گورنر ستیہ پال ملک نے وہاں صدارتی راج کی مدت 6 ماہ بڑھانے کی سفارش کی تھی جس کی کابینہ نے منظور ی دےدی۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کی تجویر کو پارلیمنٹ سے منظوری کیلیے اس کے دونوں ایوانوں میں بھی پیش کیا جائے گا۔
صدارتی راج توسیع