?راچ? م?? ?انگو وائرس ن? ا?? زندگ? ?ا خاتم? ?رد?ا

229

کراچی کے نجی اسپتال میں کانگو وائرس سے متاثرہ ایک شخص جا ں بحق ہوگیا ۔ اسپتال زرائع کے مطابق اڑتیس سالہ محمد صابر کو گزشتہ رات اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں دوران علاج اس میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی مرض کی شدت اتنی تھی کہ وہ جانبر نہ ہوسکااور جاں بحق ہو گیا ۔

محمد صابر بھینس کالونی کا رہائشی تھااور قصاب کا کام کرتا تھا ۔ واضح رہے کہ شہر میں کانگو وائرس سے ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔

یاد رہے کہ اس وائرس کو کریمین کانگو ہیموریگک فیور نام اس وقت دیا گیا تھا جب یہ پہلی مرتبہ 1940 کی دہائی میں کریمیا اور پھر 1950 کی دہائی میں رپورٹ ہوا تھا۔