ذوالفقار مرزا ?? مز?د 40سات??و? ?? ضمانت قبل ازگرفتار? منظور

215

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر داخلہ سندھ کے مزید 40ساتھیوں کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

ذوالفقار مرزا کاؤبوائے اسٹائل میں ساتھیوں کے ساتھ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے اور ساتھیوں کی ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے درخواست دائر کی۔

عدالت نے ابتدائی موقف سننے کے بعد ذوالفقار مرزا کے مزید 40ساتھیوں کی 19مئی تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ۔عدالت نے ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

واضح رہے کہ تمام ملزمان کے خلاف ہنگامہ آرائی ،ڈکیتی اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔