علی گیلانی کی یاسمین راجا کو بھارت طلب کرنے کی مذمت

163

سری نگر (صباح نیوز) کل جماعتی حریت کانفرنس(گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے حریت پسند خاتون رہنما یاسمین راجا کے نام بھارتی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) کی جانب سے نوٹس جاری کرکے انہیں 17 جون کو دہلی طلب کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو عزت کا مقام دینے اور بیٹی بچاؤ کے دعویدار اب خواتین کو بھی تحقیقاتی دائرے میں لاکر اپنے تعصب اور نفرت کا شکاربنا رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ یاسمین راجا مختلف عوارض میں مبتلا ہے اور پچھلے سال ان کا ایک گردہ بھی نکالا گیا ہے اور اس کو دہلی طلب کرکے ذہنی طور پریشان کرنا ان کی صحت کیلیے بہت ہی خطرناگ ثابت  ہوسکتا ہے۔ حریت چیئرمین نے مسلم لیگ کے لیڈر محمد رفیق گنائی کو گرفتار کرنے بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔