کراچی میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

314
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اورنگی ٹاؤن 4 نمبر مومن آباد میں پیش آیا جہاں دونوں اہلکاروں کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے مارا گیا۔ جب کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔

ایس ایس پی ویسٹ شوکت کھٹیان نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے تفصیلات بتائیں کہ ریزور پولیس کے 2 اہلکار ڈیوٹی پر جاتے ہوئےموٹر سائیکل سوار ملزمان نے انہیں نشانہ بنایا، دونوں اہلکار  پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد میں رہائشی کمپلیکس میں مقیم تھے۔

جاں بحق پولیس اہلکاروں کی شناخت اللہ دتہ اور احمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ شوکت کھتیان کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے نائن ایم ایم پستول سے نشانہ بنایا جبکہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے چار خول ملے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی واقعے کا نوٹس لتے ہوئے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

دوسری جانب آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ویسٹ سے واقعے کی انکوائری رپورٹ طلب کرلی جب کہ کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے ایس ایس پی ویسٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔