گر?ن لائن ?ر?ن سروس ?? ?ائمنگ م?? 75 من? ?م? ?ا ف?صل?

168

وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت گرین لائن ٹرین کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں گرین لائن ٹرین سروس کی ٹائمنگ میں 75 منٹ مزید کمی کا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گرین لائن ٹرین میں وائی فائی سروس کو بھی مزید بہتر بنایا جائے گا ۔ مسافروں کی شکایات کو دور کرنے لے لئے مرکزی شکایت سیل بھی قائم کیا جائے گا جس سے مسافروں کے مسائل کو فوری حل کر نے میں مدد ملے گی۔

گرین لائن ٹرین اسلام آباد سے کراچی تک اپنا سفر 22 گھنٹوں میں طے کرے گی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹرین کی سروس ٹائمنگ میں 75 منٹ کی مزید کمی کی جائےگی ۔ اجلاس میں ریلوے کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی ۔