د?شتگرد? ?? خاتم? ?? لئ? منظم ?ارروائ? ?? ضرورت ?? ، مصدق مل?

250

ترجمان وزیراعظم مصدق ملک کا کہنا ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہزاروں دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے ، دہشتگردی کے خاتمے کے لئے یکجاء ہو کر منظم طریقے سے کارروائی کرنی ہو گی ۔

ترجمان وزیر اعظم مصدق ملک کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی اداروں نے ملک بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے ہزاروں دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے ، جرائم کے خاتمے کے لئے کئی جرائم پیشہ افراد کو پھانسی دی گئی ہے اور 1400 سے زیادہ مقادمات کا اندراج بھی کیا گیا۔

دہشت گردی سے متعلق مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دہشتگردی کو ہر حال میں جڑ سے ختم کیا جائے گا جو کہ اس وقت ہی ممکن ہے جب ادارے منظم طریقے سے دہشت گردی کے خلاف یکجاء ہو کر کام کریں گے۔

مصدق ملک نے کہا کہ سری لنکا نے بھی لمبے عرصے تک دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کی اور دہشت گردوں پر 10 سال کے طویل عرصے بعد قا بو پایا۔ انکا مزید کہنا تھا کی یہ وقت الزامات کی سیاسی کا وقت نہیں بلکہ پاکستان کے خوشحال مستقبل کے لئے ایک ہو کر کام کرنے کا وقت ہے ۔