امر??? فوج ن? ?ت??ل? م?? سما جان? وال? ?رون ت?ار ?ر لئ?

221

                امریکی فوج نے انسانی ہتھیلی میں سما جانے والے ڈرون تیار کر لئے ۔ نئے ڈرون کا نام سکاڈا رکھا گیا ہے ۔ یہ محض دس پرزوں پر مشتمل ہے اور اس کو اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کیلئے ہوائی جہاز باکس دوسرے بڑے ڈرون سے پھینکا جا سکتا ہے ۔ یہ 74کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بغیر آواز کے پرواز کر سکتا ہے اور کم جسامت کی وجہ سے اس کا نظر آنا بھی مشکل ہے ۔ قریب آنے پر یہ پرندے کی طرح نظر آتا ہے ۔

امریکی فوج کے انجینئر کے مطابق اس طرح کے ایک ڈرون پر فی الحاق چند ہزار ڈالر لاگت آئی ہے جو مستقبل میں کم ہو کر محض 250ڈالر رہ جائے گی۔ بڑی تعداد میں ہدف کی طرف روانہ کئے جانے کے باعث ان تمام ڈرونز کو نشانہ بنانا مشکل ہوگا ۔ تجربے کے دوران اس ڈرون کو اپنے ہدف سے 57ہزار 600 فٹ کی بلندی سے گرایا گیا تو یہ اپنے ہدف سے محض 15فٹ کے فاصلے پر گرا