حکومت جب سے اقتدارمیں آئی ہے عوام کا جینا دو بھر ہوچکاہے

108

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی 117کے امیرعمران رشید،جنرل سیکرٹری رانامحمداقرارنے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوںکے خلاف گھنٹہ چوک کے عوامی مارچ میں ہزارواںافرادکی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ پی آئی ٹی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام اورانہیں بڑھانے میں سابقہ تمام حکومتوں سے آگے ہے،عوام دشمن پالیسیوںکے خلاف جماعت اسلامی کا عوامی مارچ مہنگائی سے پسی عوام کا ترجمان تھا،پی پی 117سے کارکنان کی بھاری تعداد نے مرد قلندرسراج الحق کی قیادت میں حکومت کے خلاف اپنی نفرت کا اظہارکیا ہے۔ عمران رشیدنے کہاکہ جب سے پی ٹی آئی حکومت اقتدارمیں آئی ہے عوام کا جینا دو بھر ہوچکاہے،بے روزگاری،مہنگائی ،لوڈشیڈنگ،معاشی بحران نے غریب مزدوروںکوبھیک مانگنے پرمجبورکردیاہے،عام آدمی پریشان اوروزرا اورحکومتی مشیرموج میں ہیں،یوں محسوس ہوتاہے جیسے پاکستان پرکسی عوام دشمن اورملک دشمن قوت نے قبضہ کرلیاہے جس کامقصد عوام کوبھوکے مارنے کا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک حکمرانوںکونشان عبرت بنانے کیلیے جاری ہے۔