ملک شبیر احمد متحرک انسان اور ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے

225

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی ٗ جنرل سیکرٹری سید عزیر حامد ٗ نائب اُمراء شیخ مسعود احمد ٗ رضا احمد شاہ ٗ چودھری سرفراز احمد ٗ چودھری منیر احمد ٗ ضیا اللہ چوہان ٗ ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمدطارق رضا ٗ چودھری ظفر یاسین ٗ جاوید اختر ٗ راجا ممتاز حسین ٗ عمران خان ٗ ملک عبدالعزیز اور سیکرٹری اطلاعات ملک محمد اعظم نے جماعت اسلامی کے رکن اور مسجد بیت المکرم اقبال ٹائون کے مہتمم ملک شبیر احمدکی وفات پر دلی رنج و غم اور لواحقین سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں جماعت اسلامی کے ضلعی عہدیداروں نے کہا ہے کہ ملک شبیر احمدکی اچانک وفات ایک بڑے صدمہ اور دُکھ کا باعث ہے۔وہ متحرک انسان اور ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے۔ ساتھیوں کا خیال رکھنے والے اور سب کو ساتھ لے کر چلنے والے رہنما تھے۔ اللہ کے دین کی اشاعت اور سربلندی کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ملک شبیر احمد کی مغفرت فرمائے۔ ان کی نیکیوں کو قبول فرمائے ۔جنت الفردوس میں اعلیٰ علیین کے ساتھ جگہ عطا فرمائے۔ جملہ پسماندگان اور سوگواران کو اس صدمہ پر صبر اور حوصلے کی توفیق عطا فرمائے۔